Header Ads Widget

سرکٹ کا کردار نبھانے پر ارشد وارثی کا انکشاف

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار ارشد وارثی نے فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے اپنے مزاحیہ کردار ’سرکٹ‘ سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارشد وارثی نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’سرکٹ‘ کا کردار نبھانے کے بعد مجھے یقین تھا کہ ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میرے کیریئر کی آخری فلم ثابت ہوگی۔

سال 2003 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں شائقین کو اداکار کا مذکورہ کردار بہت پسند آیا۔ اسی کردار کی بدولت انہیں بالی وڈ انڈسٹری میں شناخت ملی۔

انٹرویو میں ارشد وارثی نے بتایا کہ اداکار مکرند دیشپانڈے نے بھی اس کردار کو کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا، اس کردار کو کیلیے صرف اس لیے حامی بھری کیونکہ فلم ساز کے طور پر ہدایت کار راجکمار ہیرانی کو بہت پسند کرتا تھا۔

ارشد وارثی نے کہا کہ جب آپ کردار کیلیے حامی بھرتے ہیں تو پھر صرف وہی دیکھتے ہیں جو کاغذ پر لکھا ہوتا ہے، فلم ریلیز ہونے کے بعد آپ کو پتا چلتا ہے کہ وہ کردار کیسا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا سنجو (سنجے دت) بھی اس فلم کو لے کر کافی پُراعتماد تھے، یہ ایسی فلم تھی جو اُس وقت کے مطابق بالکل بھی نہیں تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ew1bZO3

Post a Comment

0 Comments