کراچی: میئراور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کے لیے انتخابی عمل آج آرٹس کونسل میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی کی میئرشپ کے لیے الیکشن آج کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہوگا، میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، جب کہ حافظ نعیم الرحمان جماعت اسلامی کے امیدوار ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ڈپٹی میئر کی سیٹ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سلمان مراد جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے سید سیف الدین امیدوار ہیں۔
انتخاب کا عمل صبح ساڑھے 10 بجے شو آف ہینڈز سے ہوگا، آرٹس کونسل ہال میں داخلے کے لیے ووٹرز کو قومی شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔ امیدوار اور ووٹرز صبح 9 بجے پولنگ ہال میں داخل ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے کراچی کے 16 ٹاؤنز کے نتائج کا اعلان کر دیا
ووٹر موبائل فون نہیں رکھ سکے گا، پہلے میئر کا انتخاب ہوگا، پھر ڈپٹی میئر کے لیے بھی یہی طریقہ اختیار کیا جائے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aDJHwSc
0 Comments