Header Ads Widget

شمالی کوریا نے سمندر میں کئی کروز میزائل داغ دیے

شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا کے مغرب میں سمندر کی طرف کئی کروز میزائل داغے ہیں، اس کا یہ اقدام گزشتہ روز جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر جوہری ہتھیاروں سے لیس امریکی آبدوز پہنچائے جانے کے بعد احتجاجاً کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست ہائے متحدہ کی آبدوز کی آمد پر بظاہر احتجاج میں دوسرا میزائل لانچ کیا گیا ہے۔

بدھ کو شمالی کوریا نے اپنے دارالحکومت پیانگ یانگ کے قریب ایک علاقے سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے تھے جنہوں نے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں سمندر میں گرنے سے پہلے تقریباً 550 کلومیٹر (341 میل) کا فاصلہ طے کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان میزائلوں کا فاصلہ پیانگ یانگ اور جنوبی کوریا کے بندرگاہی شہر بوسان کے درمیان فاصلے سے تقریباً مماثل ہے، جہاں جوہری ہتھیاروں سے لیس آبدوز یو ایس ایس کینٹکی موجود ہے۔

یاد رہے کہ یہ میزائل لانچ ایسے وقت میں کیا گیا جب جب سیول اور واشنگٹن کے درمیان شمالی کوریا کے ساتھ بڑھتے تناؤ کے تناظر میں دفاعی تعاون کو مضبوط کیا جارہا ہے، جس میں جدید اسٹیلتھ جیٹ طیاروں کے ساتھ ساتھ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں اور جوہری ہنگامی منصوبہ بندی کی میٹنگز کے نئے دور شامل ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/elpPVD5

Post a Comment

0 Comments