ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ بارش کے باعث ڈرا ہوتے ہی انگلینڈ کا ایشیز جیتنے کا خواب بھی پانی میں بہہ گیا۔
ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جیت یقینی دکھائی دے رہی تھیں اور سیریز دو، دو سے برابر کرنے کے لیے میزبان ٹیم کو صرف پانچ وکٹیں درکار تھیں تاہم مسلسل دو روز کی بارش کے باعث میچ ڈرا ہوگیا۔
پانچویں ٹیسٹ میں فتح آسٹریلیا کو سیریز میں کامیابی دلا دے گی جبکہ میچ ڈرا ہونے پر بھی کینگروز سیریز ری ٹین کریں گے اور ٹرافی آسٹریلیا کو ہی دی جائے گی۔
England’s Ashes dream has been washed away
pic.twitter.com/F6KglBp0Ze
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) July 23, 2023
واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں چوتھے دن بارش کے باعث 30 اوورز کا کھیل ممکن ہی نہیں ہوسکا تھا۔
چوتھے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 214 رنز بنالیے تھے اور اسے 61 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔
مارنوس لبوشین 111 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ مچل مارش 31 اور کیمرون گرین 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 317 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جواب میں انگلش ٹیم 592 رنز بناکر 275 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jIJmn0z
0 Comments