پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ گال میں شروع ہوگیا ہے میزبان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج سے دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج سے گال میں شروع ہوگیا ہے۔ میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کو ابتدا ہی میں کامیابی مل گئی اور اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوسرے اوور میں اوپنر نشان مدھوشکا کو سرفراز احمد کی مدد سے پویلین بھیج دیا۔
مذکورہ ٹیسٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیمیں اس میچ کے ذریعے اپنے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے تیسرے سائیکل کا آغاز کر رہی ہیں۔
ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔ سری لنکا میں کنڈیشن چیلنج ہوتی ہے، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
بابر اعظم (کپتان) عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، سعود شکیل، آغا سلمان، نعمان علی، نسیم شاہ، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی۔
سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
دیموتھ کارونارتنا (کپتان)، کوشل مینڈس، انجیلو میتھوز، دھننجیا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، سدیرا سمارا وکرما، رمیش مینڈس، پرباتھ جے سوریا، وشوا فرنینڈو اور کاسون راجیتھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/ThyvUJO
0 Comments