Header Ads Widget

زلفی بخاری کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

اسلام آباد : پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے حکم پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے گھر پر کارروائی کی، ذرائع کے مطابق چھاپے کے وقت زلفی بخاری گھر پر موجود نہیں تھے جس کے باعث وہ گرفتار نہ ہوسکے۔

چھاپے کی کارروائی میں اسلام آباد انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے40سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ترجمان زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملازمین کو گھر سے نکال کر رہائش گاہ کو سیل کردیا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/43eiFjv

Post a Comment

0 Comments