قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے قومی ٹیم میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتادیے۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر ’آسک وہاب‘ کے نام سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔
ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ ساتھی کھلاڑی کون ہے؟
وہاب ریاض نے ’سابق کپتان سرفراز احمد اور اظہر علی کا نام لیا۔‘
— Wahab Riaz (@WahabViki) August 16, 2023
عبید بن ریاض نامی صارف نے پوچھا کہ آپ کا فیوریٹ مینٹور کون ہے؟ سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ’میرے والد، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔‘
My father
May Allah bless him with higher ranks in Jannah Ameen
https://t.co/mMAok0on9f
— Wahab Riaz (@WahabViki) August 16, 2023
ایک مداح کے سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے کہا کہ ’الوداع کہنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔‘
Goodbyes are always difficult
#AskWahab https://t.co/Y5ywjCmzir
— Wahab Riaz (@WahabViki) August 16, 2023
طحہٰ خان نامی صارف نے پوچھا کہ ’آپ اس وقت پاکستان کے کونسے بولر کو خود میں دیکھتے ہیں؟
وہاب ریاض نے فاسٹ بولر حارث رؤف کا نام لیا۔
I like the aggression, attitude and dedication of @HarisRauf14
— Wahab Riaz (@WahabViki) August 16, 2023
علاوہ ازیں وہاب ریاض نے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم سلیکشن ہورہی ہے جس طرح آج ٹیم کے بولرز ہیں یقین ہے کہ بولنگ کا شعبہ مضبوط ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ سے کوئی شکایت نہیں ہے، کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے الوداع کرنا چاہیے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت ضرور جانا چاہیے جبکہ کرکٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
ایک سوال کے جواب میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اے بی ڈیولیئرز اور ویرات کوہلی کو بولنگ کرانا مشکل لگتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نگراں صوبائی وزیر بنانے کے لیے فون آیا، مشاورت کے بعد حامی بھری، سیاست سے میرا کوئی تعلق ہی نہیں تو کیوں سیاسی شخص کا فون آئے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/7vxuhtr
0 Comments