Header Ads Widget

پرندے پالنے کا شوق : منافع بخش کاروبار

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، لوگ اپنے پسندیدہ پرندوں کی دیکھ بھال کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے، یہی نہیں اب یہ شوق منافع بخش کاروبار بھی بن گیا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں کی طرح کراچی کی پرندہ مارکیٹ میں بھی مقامی اور غیرملکی قیمتی پرندوں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔

پرندے پالنے کے شوقین افراد پانچ سو روپے سے لے کر لاکھوں روپے مالیت کے پرندے خرید کر اپنے گھروں کو لے جاتے ہیں۔

شہر قائد کے معروف علاقے لیاقت آباد 10 نمبر پر اتوار کے روز لگنے والا پرندوں کا ہفتہ وار بازار پرندوں کے کاروبار کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

کراچی کے علاوہ مضافاتی علاقوں سمیت حیدرآباد ،ٹھٹھہ اور حب سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں سے بھی پرندوں کے تاجر اور شوقین اس بازار میں آتے ہیں۔

پرندوں کے اس بازار میں کبوتر، مرغی، آسٹریلین طوطوں جیسے عام پرندوں کے علاوہ اعلیٰ اور نایاب نسل کے قیمتی پرندے بھی فروخت کیے لیے لائے جاتے ہیں۔

اس کام میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی اپنی روزی کمانے آتی ہیں اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا کہ وہ 15 سال سے اس کام سے وابستہ ہیں پہلے تو شوق میں پرندوں کے بچے لے کر پالے تھے جو آہستہ آہستہ کاروبار بن گیا۔

خریداری کیلیے آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ عام دنوں کی نسبت اتوار کے دن پرندے مناسب قیمت پر مل جاتے ہیں، دکانداروں نے بتایا کہ موسم سرد ہونے کے بعد پرندوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/unodqA2

Post a Comment

0 Comments