شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال کی دبئی میں سیرو تفریح کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سنبل اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سبز رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سنبل اقبال نے لباس کی میچنگ کا پرس تھام رکھا ہے اور اس پر گلابی سینڈل پہن رکھی ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اسٹے آن گرین۔‘
View this post on Instagram
سنبل اقبال نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اداکارہ سوشل یڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
سنبل اقبال نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں ہاری پیا‘ میں ’فروہ‘ کا منفی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، حرا مانی، مائرہ خان، حمزہ سہیل، ایاز سموں ودیگر شامل تھے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/DJx8LZc
0 Comments