کراچی : جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ میں موجود شہریوں کی گاڑیاں غیر محفوظ ہیں، پارکنگ رسید کے باوجود شہری اپنی موٹر سائیکل سے محروم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ملازم کی موٹرسائیکل پارکنگ ایریا سے چوری کرلی گئی، گاڑیوں سے سامان کی چوری اور موٹرسائیکل چوری ہونا معمول بن گیا۔
کراچی کے شہری نے ایئرپورٹ تھانے میں مقدمے کی درخواست دے دی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرنے کےبجائے روزنامچے میں واقعے کی انٹری کردی۔
موٹر سائیکل چوری کرنے کی واردات کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور موٹرسائیکل کو باآسانی ناکے سے بغیر رکاوٹ لے کر فرار ہوگیا۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی پارکنگ آؤٹ سورس کی ہے، گاڑیوں کی دیکھ بھال کرنا ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CUjqNXS
0 Comments