سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کی وکٹ ان کے لیے بہت آسان ہوا کرتی تھی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل جانسن نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں کھڑکی سے باہر کا نظارہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مچل جانسن نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا دن ہے۔‘ ساتھ ہی گریٹ فُل کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔
View this post on Instagram
اس دوران اطہر نامی انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ’بھائی آپ ویرات کوہلی کے پسندیدہ بولر تھے۔‘
مچل جانسن نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’ویرات کوہلی کو آؤٹ کرنا میرے لیے بہت آسان ہوتا تھا۔‘
واضح رہے کہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے ساتھ اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کا اختتام کریں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر کو فیئر ویل سیریز دی ہے تاہم سابق فاسٹ بولر مچل جانسن کی جانب سے اس کی کھل کر مخالفت کی جا رہی ہے۔
گزشتہ دنوں جانسن نے اپنے ایک تنقیدی مضمون میں وارنر اور کرکٹ آسٹریلیا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ وارنر کی حالیہ فارم اچھی نہیں اور وہ 2017 کے دورہ جنوبی افریقہ میں بال ٹمپرنگ تنازع کا بھی حصہ رہے ہیں ایسے کرکٹر کے ساتھ ہیرو جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔
مچل جانسن کی اس کڑی تنقید اور مخالفت کے بعد چیف سلیکٹر جارج بیلی اور اوپنر عثمان خواجہ وارنر کی حمایت میں میدان میں آئے تھے اور ان کی اسکواڈ میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے جانسن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/urDLSQk
0 Comments