مسقط: پاکستانی ہاکی ٹیم پیرس اولمپک کوالیفائر کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔
مسقط میں جاری ہاکی اولمپک کوالیفائر میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ تین، تین گول سے برابر رہا جس کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملی۔
پاکستان کی جانب سے سفیان، عماد بٹ اور رانا وحید نے گول اسکور کیے۔
ملائیشیا کی جاب سے محمد فطری، ابو کمال اور محمد فرحان نے گیند کو جال تک پہنچایا۔
واضح رہے کہ 20 جنوری کو سیمی فائنل میں پاکستان کو جرمنی کا چیلنج درپیش ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں چین کو دو صفر سے شکست دی تھی، پاکستان کے محمود ابو اور عبدالرحمان نے گور اسکور کیے تھے۔
پہلے میچ میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں 6 گولز سے ہرایا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/WKCA1yd
0 Comments