پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہوگیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ملک میں نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ آئین جیتے گا اور نظریہ ضرورت ذلیل ورسوا ہوگا۔
سینیئر سیاستدان نے مزید کہا ہے کہ آج پھر سپریم کورٹ کا بینچ بیٹھے گا اور آئین کو جو حلف انہوں نے اٹھایا ہے اس کے مطابق ہی فیصلہ دے گا جو کچھ سپریم کورٹ میں ہو رہا ہے قوم نے ایسا نہیں سوچا تھا۔ اس وقت پوری قوم چیف جسٹس کے اسٹینڈ کے ساتھ کھڑی ہے۔
نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیا ہےآئین جیتے گانظریہ ضرورت ذلیل ورسواہوگاآج پھرسپریم کورٹ کابینچ بیٹھےگااورجو آئین کاحلف انہوں نےاٹھایا ہےاُس کے مطابق فیصلہ دےگاجو کچھ سپریم کورٹ میں ہورہاہےقوم نےایسا نہیں سوچا تھاساری قوم چیف جسٹس کےسٹینڈ کےساتھ کھڑی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 31, 2023
سابق وفاقی وزیر نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ حکومت 35 ارکان اسمبلی کا پیٹریاٹ گروپ بنانے جا رہی ہے یہ سیاسی خودکشی کے بعد اب قومی اجتماعی خودکشی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور اب یہ سیاست نہیں بلکہ ریاست قربان کرنے لگے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید لکھا کہ انہوں نے 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کرانے ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے جب کہ حکومت الیکشن سے بھی فراری اور ملک چلانے کی صلاحیتوں سے بھی عاری ہے۔۔
سینیئر سیاستدان نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ جسٹس منیر نہیں بلکہ جسٹس کارنلیس کی یاد تازہ ہوگئی۔ یہ 1997 نہیں ایمرجنسی نہیں لگ سکتی اور الیکشن بھی کرانا ہوں گے۔
یہ1997نہیں ایمرجنسی نہیں لگ سکتی اورالیکشن بھی کروانےہوں گے جسٹس منیر نہیں بلکہ جسٹس کارنلیس کی یادتازہ ہوگی اب اسحاق ڈارمان گیاہےکہIMFمیں تاخیراورسکوک بانڈز بھی روک دیےہیں رات12بجے قاسم سوری کاسوموٹو ہوتوواہ واہ کرتےہیں90دن میں الیکشن کاسوموٹوہوتوآہ آہ کرتےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 31, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے قاسم سوری کا سوموٹو ہو تو واہ واہ اور یہی سوموٹو 90 دن میں الیکشن کا ہو تو آہ آہ کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار بھی مان گیا ہے کہ آئی ایم ایف میں تاخیر اور سکوک بانڈز بھی روک دیے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/aNWkDpV
0 Comments