شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے ناقدین پر برس پڑیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ امر خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
امر خان نے کہا کہ جب کوئی یہ کہتا ہے کہ آپ خود ہی لکھتی ہیں اور خود ہی اداکاری کرتی ہیں تو بہت غصہ آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے میری محنت نہیں دیکھتے، انہیں چاہیے کہ وہ اپنے ہنر پر توجہ دیں، مجھے اللہ نے صلاحیتوں سے نوازا ہے تو میں اسے بروئے کار لاؤں گی۔
امر خان کا کہنا تھا کہ اکثر فنکار اس بات کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ انہیں پسند کے کردار نہیں ملتے تو جب میں اپنے لیے لکھ سکتی ہوں تو کیوں نہ لکھوں۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ امر خان نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ میں ’ابیر‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GkJzCvi
0 Comments